English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرم انتظامیہ کی مقامی افراد کو خصوصی ہدایات، لاؤڈاسپیکرز کے ذریعے اعلانات

القمر



ڈی آئی خان:

کرم انتظامیہ نے علاقے کی صورت حال کے تناظر میں مقامی افراد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے لیے اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم میں راستوں کی بندش اور علاقے میں بے امنی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا گزشتہ رات مؤخر کردیا گیا تھا۔ دریں اثنا کرم میں مرکزی شاہراہ پر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے، اس حوالے سے پولیس گاڑیوں سے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ضلع کرم میں قافلوں کی آمدورفت کے دوران سڑکوں پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم روڈ کلیئر ہوتے ہی 80 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کے ساتھ قافلہ روانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹرکوں کے قافلے کی روانگی آج ہی متوقع ہے۔

کرم پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے