English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی؛ 13 سالہ طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

القمر



راولپنڈی:

مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم فرحان کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم فرحان نے میرے بھائی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے