English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرنیٹ کی سست روی سے متعلق پی ٹی اے کی تحقیقات میں متعدد وجوہات سامنے آگئیں

القمر

ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار اور سروسز فراہمی میں خلل کے حوالے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کی تحقیقات میں متعدد وجوہات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹریکچر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وی پی اینز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈوڈتھ میں اضافے سے غیرملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچا، وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹس کا خرچ ایک ڈالر ہوتا ہے، وی پی اینز کے ذریعے بینڈوڈتھ کا استعمال اگست میں 634 جی بی پی ایس تک پہنچا۔

اس میں کہا گیا کہ رپورٹ ستمبر میں 597 جی بی پی ایس، اکتوبر میں 815 جی بی پی ایس تک پہنچ گیا، نومبر میں وی پی اینز کے ذریعے بینڈوتھ کا استعمال 378 جی بی پی ایس ہوگیا، دسمبر میں انٹرنیٹ کی بہتری کے بعد یہ استعمال 437 جی بی پی ایس رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے