ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو؛ بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے مزید 2 گواہ طلب کرلیے

توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئےجبکہ  بشریٰ بی بی غیر حاضر تھیں۔ وکلاء صفائی ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء صفائی نے استغاثہ کے پانچویں گواہ طلعت پرجرح مکمل کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں اب تک 7 گواہان کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے۔ ایف آئی اے کے گواہ شفقت محمود،طلعت محمود اور عمر صدیق بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں