ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر



اسلام آباد:

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے۔

مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کی گئیں۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیے گئے۔

مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے اور انکی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہوگی چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاوں۔ ہمیشہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں