English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل  منظور

القمر



پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل  منظور کرلیا۔

منظور کردہ  بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان کی گئی بھرتیوں پر ہوگا، تاہم  سن اور اقلیتی کوٹہ کےساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔ 

بل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔ 

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ نگراں دور میں دس ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں جبکہ نگراں حکومت صرف روزمرہ کے معاملات ہی چلا سکتی تھی۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے