English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام؛ بیٹے نے لاکھوں روپے کہاں چھپائے؟ وڈیو دیکھیں

القمر



لاہور:

بیتے کی اپنے باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ایسی جگہ سے رقم برآمد ہوئی، جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

شفیق آباد کے علاقے میں باپ کی محنت سے کمائی رقم اڑانے کا پلان چوپٹ  ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کال کرنے والے صداقت نامی شخص نے  پولیس کو بتایا کہ 2ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈھائی لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا، تاہم تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو دھوکے میں نہ رکھ سکا۔

ملزم نے اپنے باپ کے پیسوں کو موٹر سائیکل کے اندرونی حصے میں چھپا کر جھوٹی کال کی، تاہم پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم صداقت کی صداقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے