English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سر پر وزنی چیز گرنے سے بچی جاں بحق

القمر

کراچی کے علاقے لانڈھی میں سر پر وزنی چیز سے گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی نمبر4 حنفیہ مسجد کے قریب واقع  گھرمیں وزنی چیزسر پر گرنے سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی لاش کو  قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ بچی کی شناخت 6 سالہ میما دختر عمران کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی گھرمیں ڈیوائیڈر گرنے کے نتیجے میں دب کر جاں بحق ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید معلومات اکٹھا کی جا ہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے