English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی کے پی کو عہدوں سے ہٹا دیا

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر اور خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشلز ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی سنگین واقعات ہیں، جن میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ان کی تبدیلی کی وجہ صوبے میں امن و امان کی حالت میں مسلسل بگڑتے ہوئے حالات اور اس حوالے سے ان کی کارکردگی میں ناکامی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومتی اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اختر حیات کے بعد خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی کے طور پر پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو تعینات کر دیا گیا ہے، ذولفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے