English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنیکا ترمیمی بل سندھ اسمبلی سے منظور

القمر



کراچی:

سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون ’’جامعات ترمیمی بل‘‘ صوبائی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

ترمیمی بل کے مطابق سندھ کی جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ کو وائس چانسلر مقرر کیا جا سکے گا، وائس چانسلر کا تقرر سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ تین ناموں میں سے ہوگا۔

حاضر سروس بیوروکریٹ سندھ کی کسی بھی جامعہ میں وائس چانسلر بن سکے گا جبکہ وائس چانسلر بننے کی صورت میں سول سروس چھوڑنا ہوگی۔

جامعات ترمیمی بل کے تحت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس 3 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے