English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

القمر

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 کیسز میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت نے ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو تمام مقدمات شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا۔

بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت بھی اڈیالہ جیل میں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے