English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بگ کرکٹ لیگ کا پہلا ،1 کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا

القمر

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا ۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے تھے۔ بگ کرکٹ لیگ کے کمشنر دلیپ وینگسارکر نے کہا کہ بگ کرکٹ لیگ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد ان لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہیں کبھی بھی اعلی سطح پر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے