ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

Operation of security forces

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغانستان  کے صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش لینے کے لیے عبوری افغان حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ 

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں