ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوئردیر؛ خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، تمام نومولود صحتمند



لوئر دیر:

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت  بچوں کو جنم دیا، جو کہ تمام صحت مند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تمام بچوں کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے  انتہائی محنت ومہارت کے ساتھ لیبر روم میں ڈیلیوری کا عمل مکمل کیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جس خاتون نے بچوں کو جنم دیا ہے، ان کا تعلق شگو نامی علاقے سے ہے جب کہ بچوں میں 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کے والدین اور اہل خاندان خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتوں قبل بھی بنوں میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں