ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ



لاہور:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں  تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے  منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

 کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا ہے، اور اس اس وقت دونوں ایئرپورٹس پر پروازوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگائے جاچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں