ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کہا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں مگر آج نوجوان میرے ساتھ ہیں، مریم نواز



لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ساتھ ہیں۔

لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج میرے پاس اڈیالہ میں بند ہےْ

انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑوں یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد سے تنگ آچکے ہیں، باہر نکلنے اور جلاؤ گھیراؤ کی کالز آئیں تو کوئی نہیں نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں، میرے یونیورسٹی پرواگرمز کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تیار شدہ ہوتے ہیں، تنقید کرنے والے میرے ساتھ یونیورسٹیز جاکر دیکھ لیں نوجوان میرے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں