English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی؛ جمعے کو شہر پر بادل چھائے رہنے کا امکان

القمر



کراچی:

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرقائد کا موسم  بیشتروقت ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثر جمعے کو شہرکا مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسیات کی پیش گوئی کے مطابق شام ورات کے وقت مضافاتی علاقوں سمیت شہرکے مختلف مقامات پرپھواراوربونداباندی بھی ہوسکتی ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہرمیں شمال مشرق اورمشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے