ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا



کراچی:

بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے،  اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔

 اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے رابط نہیں کیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں