ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری



کوئٹہ:

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے  کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ دوسری جانب ٹریک کی بحالی کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔
 

ریلوے حکام کے مطابق مشکاف کے قریب ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پٹڑی سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔

دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریک پر دھماکے کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ دھماکے کے باعث ٹریک کے382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے 5 روز سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل     ہے، جس کی بحالی کیے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں