ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام؛ رؤف حسن اور شبلی  فراز جے آئی ٹی کے سامنے پیش



اسلام آباد:

سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی  کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام  میں دوبارہ طلب کیا گیا تھا، جس پر رؤف حسن اور شبلی فراز جے آئی ٹی کے سامنے آج پیش ہو گئے۔

ان کے علاوہ جے آئی ٹی  نے عالیہ حمزہ، ارسلان خالد کو بھی آج گیارہ بجے طلب کررکھاہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن سے ایک گھنٹے سے زائدوقت سے تفتیش جاری ہے جب کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سے بھی نصف گھنٹے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جے آئی ٹی ،  ایف آئی اے افسران سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں