ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچے کو کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار



لاہور:

پولیس نے  بچے کو کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کاہنہ پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں بچے سے گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہے۔

ملزمان بابر،ندیم اور قمر نے بچے کو فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کے بیان پر درج ہے۔ ملزمان نے بچے کی جیب میں موجود 84 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر  ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں