ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟



راولپنڈی:

12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بیٹی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سوتیلے باپ خلیل احمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

12 سالہ طالبہ بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ اس کی والدہ نازیہ نے درج کرایا تھا، جس پر عدالت نے سزا سنائی، جس کے بعد مجرم سوتیلے باپ چوہدری خلیل ولد چوہدری لعل دین کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ روات پولیس نے 15 اپریل 2024ء  کو سوتیلی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ درج کیا،بعد ازاں میڈیکل بورڈ،فرانزک رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں