ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار



اسلام آباد:

ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہوگئیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جس میں  4 حج پروازیں منسوخ اور 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئر لائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے تین، اسلام آباد، کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئیں، پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کردیا گیا، مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے زریعے روانہ کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے،  ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں