ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ  کا حق دینے  کا مطالبہ کردیا



اسلام آباد:

جے یو آئی کی جانب سے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق قومی  اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے  اسلام (جے  یو آئی) کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بھی یہ مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔

وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں، مگر  بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جے یو آئی کے رکن اسمبلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ایوانوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی سے متعلق یہ دونوں ایوان آئینی طورپر طے کرلیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں  وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا میں کم ترین درجے  پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں