ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل کا فائنل میں پاکستان نیوی کے نام، پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو جاری کردی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی  ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا ہے کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

پاک بحریہ نے حالیہ آپریشن بُنیان مرصوص میں سمندر میں دشمن کے جارحانہ عزائم کو بروقت روک کر ایک مرتبہ پھر سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کی۔ 

بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نیوی نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا وہ پاک بحریہ کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا آئینہ دار ہے۔ 

پاکستان نیوی نے سمندر میں دشمن کی ہر ممکن یلغار کو مکمل تیاری اور مستحکم دفاعی پوزیشن کے ذریعے ناکام بنایا۔ آپریشن بنیان مرصوص اس امر کا عکاس ہے کہ پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں