ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر اور چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کی تنخواہ میں بےتحاشہ اضافہ معاشی فحاشی ہے،خواجہ آصف

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں  اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ سمیت اراکین کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس سے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ لاکھوں روپے ہوگئی ہے،  جب کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے 10 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ قابل نظرانداز، شرمیلا فاروقی

دوسری جانب وزیر دفاع اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار  دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی مخالفت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں