ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے استعمال کیا اور کام ختم ہوتے ہی ایک طرف کر دیا، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید پر الزام

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کی ٹیم، ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے غیرپیشہ ورانہ طرزِ عمل پر کھل کر بات کرتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔

فلم جوانی پھر نہیں آنی اور اس کے سیکوئل میں اداکاری کرنے والی ثروت گیلانی نے کہا کہ وہ اس فرنچائز کی تیسری فلم میں کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ وہ ندیم بیگ، ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ کو پسند کرتی ہیں، تاہم وہ دوبارہ ’گُل‘ کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں۔ 

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشن کے دوران ٹیم نے ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا۔ ثروت نے بتایا کہ انہوں نے خود لندن جانے کے لیے اپنی بکنگ کرائی تھی، مگر ٹیم کی جانب سے کوئی جواب یا تصدیق نہیں کی گئی، جس سے انہیں محسوس ہوا کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے اور انہیں کام نکلنے کے بعد استعمال کر کے ایک طرف کردیا گیا ہے۔

ثروت گیلانی نے مزید بتایا کہ ان کی اداکاری کے مناظر دونوں فلموں کے دوران کاٹے گئے، جو ان کے مطابق ایک فنکار کے ساتھ نامناسب سلوک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ اپنی عزتِ نفس اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں