ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانچسٹر‘ ٹریفک حادثے میں3 پاکستانی سمیت 4جاں بحق

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی نوجوانوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد شدیدزخمی بھی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق 3 پاکستانی نوجوانوں میں دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل شامل ہے۔ پولیس کے کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 19 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 50 سالہ مسروب علی کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں