English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا وحید گل کے گھر پر بم حملہ

القمر

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کی رہائش گاہ پر بم حملہ کیاگیا۔

پولیس کے مطابق بم زور دار دھماکے سے پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں گھر، حجرہ اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ واقعے کے وقت مولانا وحید گل گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مولانا وحید گل کے حجرے کے مرکزی گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں آئی ای ڈی استعمال کی گئی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے