ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ میں کمی کے سبب موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم فور شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور کا ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ قومی شاہراہ پر لاہور، مانگامنڈی، پھول نگر اور پتوکی کے علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھند کے دوران محفوظ اور بہتر سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں