ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات میں 3 ہزار 5 سو 23 پاکستانی قید

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت یو اے ای میں مجموعی طور پر 3ہزار5سو23 پاکستانی قیدی موجود ہیں، جن میں سے 1,050 پاکستانی شہری ابو ظہبی کی مختلف جیلوں اور بحالی مراکز میں قید ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق نومبر 2025 تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی کی درخواستیں باقاعدگی سے متعلقہ حکام کو ارسال کی جاتی ہیں۔ 2025 کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی شہریوں کے حقوق کی حفاظت اور قید میں موجود افراد کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وہ مسلسل قیدیوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے بہتر رہائشی و قانونی حالات کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں