ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں شدید سرد موسم، ٹھنڈ کی شدت سے 7 ماہ کی شیر خوار بچی جاں بحق

اسرائیلی بمباری سے متاثرہ غزہ میں شدید سردی نے فلسطینیوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان دنوں غزہ میں سخت سرد موسم کا راج ہے، جس کے باعث سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے سات ماہ کی ایک شیر خوار بچی جاں بحق ہو گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ شدید سردی کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو چکی ہے۔ موسمِ سرما میں بنیادی سہولیات سے محروم لاکھوں فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، جہاں سردی سے بچاؤ کے مناسب انتظامات موجود نہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقے میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، جبکہ خان یونس کے شمال مشرقی علاقوں سے فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں