English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گل پلازہ کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی، ورنہ مزید لوگ باہر نہ نکل پاتے، تنویر پاستا

القمر

کراچی میں سانحہ گل پلازہ سے متعلق صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے پلازہ کی بجلی بند کرنے کی وجہ واضح کردی ہے۔

جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر پاستا نے کہا کہ گل پلازہ میں مارکیٹ کے تمام راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ کھلا تھا جبکہ مسجد سے باہر نکلنے کے لیے بھی دو راستے موجود تھے۔

تنویر پاستا نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد پلازہ کی بجلی احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی بند نہ کی جاتی تو جو لوگ بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، وہ بھی شدید خطرے میں پڑ سکتے تھے، اس لیے مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ حکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامینیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ عمارت میں کسی قسم کے کیمیکل کی موجودگی تو نہیں تھی جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔

ذرائع کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں آگ کے پھیلاؤ کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ سانحہ گل پلازہ میں اب تک 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے