ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی ملاقات

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان میں قیام خوشگوار رہا اور انہوں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

 انہوں نے وزیر داخلہ کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے۔

محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر پبلک سیکیورٹی سے ملاقات انتہائی خوشگوار اور سودمند رہی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں، وہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائی سے ملاقات کریں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں