English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش، مظاہرین قتل: 3 پولیس عہدیداران کو سزائےموت سنادی گئی

القمر

بنگلادیش کی عدالت نے سابق پولیس سربراہ حبیب الرحمن اور ان کے دو سینئر ساتھیوں کو مظاہرین کو قتل کرنے پر سزائے موت سنادی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تینوں پولیس عہدیداران مفرور ہیں جبکہ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ 12 فروری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے آیا ہے، جو شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد پہلے الیکشن ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قابل ذکر ہے کہ جولائی-اگست 2024 میں جب بنگلا دیش میں طلبا تحریک جاری تھی، اُس وقت حبیب الرحمن ہی ڈھاکہ کے پولیس چیف تھے۔

3 ججوں کی بنچ نے سابق پولیس کمشنر حبیب الرحمن، سابق جوائنٹ کمشنر سدیپ کمار چکرورتی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اخترالاسلام کو سزائے موت کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت 5 اگست 2024 کو پُرتشدد طلبا تحریک کی وجہ سے اقتدار سے محروم ہوگئی تھی۔ ایسے میں شیخ حسینہ نے بنگلا دیش چھوڑ کر بھارت میں پناہ لے لی تھی اور اب بھی وہ بنگلا دیش واپس نہیں گئی ہیں۔

جس دن شیخ حسینہ کی حکومت گری تھی، ڈھاکا کے چنکھر پل میں پولیس فائرنگ میں مبینہ طور پر 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حادثہ میں اس وقت کے ڈھاکہ پولیس کمشنر سمیت 8 لوگوں پر الزام عائد کیے گئے تھے۔

اُس وقت کے شاہ باغ پولیس اسٹیشن کے ایک انسپکٹر اور 3 کانسٹیبل بھی حراست میں ہیں، بنگلہ دیشی ٹریبونل نے چاروں کو 3-3 سال جیل کی سزا سنائی ہوئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے