راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سامان میں کپڑے، فروٹ، ٹوتھ برش، کھانے کی پلیٹس اورایک ٹرے شامل ہیں۔
یہ سامان بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان کھرل کی جانب سے جیل پہنچایا گیا، جسے جیل انتظامیہ نے وصول کر لیا ہے۔
جیل میں موجود قوانین کے مطابق قیدیوں کے لیے فراہم کیے جانے والے ضروری سامان کی فہرست کے مطابق یہ اشیاءفراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں۔
اس اقدام سے جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی سہولت اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔