ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 70 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

کل کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہری سرد اور خشک موسم کا سامنا کریں گے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہلکے گرم کپڑے پہننے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں