English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ازبک صدر کے طیارے کو پاکستانی حدود میں پاک فضائیہ نے اپنے حصار میں لے کر سلامی پیش کی

القمر

اسلام آباد: ازبکستان کے صدرشوکت مرزائیوف کا پاکستانی فضائی حدود میں شاندار استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے 5 فروری 2026 کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لیااورمہمان نوازی اور بھائی چارے کا شان دار مظاہرہ کیا ۔

ازبکستان کے صدر کی دی گئی یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔

پاک فضائیہ کا پروقار فضائی استقبال جذبہ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے