ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال‘ دوران پرواز طیارے میں آگ لگ گئی

کٹھ منڈو: انٹرنیشنل ائرپورٹ سے طیارہ اڑان بھرتے ہی اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
عالمی میڈ کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے شہر کٹھ منڈو سے استنبول جانے والی ترکش ائر لائن کی پرواز کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق طیارے نے تریبھون انٹرنیشنل ائرپورٹ کھٹمنڈو سے جیسے ہی اڑان بھری اسی دوران طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس موقع پر پائلٹ نے فوری طور پر انجن میں خرابی کی اطلاع دی، جس پر نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائرپورٹ کولکتہ میں پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔
اس صورت حال میں ہنگامی عملے نے انجن کی آگ پر قابو پالیا اور متاثرہ جگہ پر کولنگ کا عمل مکمل کیا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس دوران کولکتہ این ایس سی بی آئی کے رن وے کے آپریشن میں کچھ دیر کے لیے خوف کا سماں تھا ۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں