ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد: فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے آرٹیکل 66 کے تحت فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری  فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک کی پالیسی بریف کے مطابق واضح قانونی اختیارات نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر مؤثر ہے۔

فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو طلبی اور دستاویزات طلب کرنے کے مؤثر اختیارات دینے کی سفارش کی ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی اور سزاؤں کا واضح نظام ہونا چاہیے، دفاع، سکیورٹی اور خارجہ اُمور کے نام پر معلومات چھپانے کے وسیع اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

فافن کا مزید کہنا تھا کہ رازداری کے نام پر معلومات روکنے کیلئے تحریری جواز اور واضح معیار مقرر ہونا چاہیے، آرٹیکل 66 اور پارلیمانی قواعد کے درمیان ابہام دور کرے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں