English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی:38 سالہ سافٹ وئیرانجینئرکی گردن پرڈورپھرگئی

القمر

راولپنڈی : صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 38 سالہ سافٹ وئیر انجینئر کی گردن پر ڈور پھر گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں پیش آیا جہاں 38 سالہ سافٹ وئیر انجینئر نعمان کی گردن پر ڈور پھر گئی۔

 ناصرف گردن پر ڈور پھرنے سے زخم آیا اس کے علاوہ موٹرسائیکل سے نیچے گرنے سے ٹانگ پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں، جس کے باعث امدادی ٹیموں کی مدد سے نعمان کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 اس سے قبل لاہور میں بسنت مناتے ہوئے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سنو نیوز سے وابستہ سپورٹس رپورٹر زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

 زین ملک کا تعلق لاہور کے علاقے ساندہ سے تھا، یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بسنت کی تقریبات کے دوران ایک مکان کی چوتھی منزل پر موجود تھے کہ اسی دوران اچانک توازن کھو بیٹھے اور نیچے گرگئے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے