ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت عظمیٰ:عمران خان کے6مقدمات سماعت کے لیےمقرر

اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6 کیسز، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے ایک ایک کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

رجسٹرارعدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کی لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 6، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس پر 18 فروری کو سماعت ہوگی۔

جن کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ان میں توشہ خانہ فوج داری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرنے کی درخواست بھی ہے۔

علاوہ ازیں بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل، 9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف سرکاری درخواست اور ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں