English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل کارروائی نہیں کی جائے گی: ایرانی صدر

القمر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کے حملے یا میزائل کارروائی کی نیت نہیں رکھتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات پر پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں اور ایران کا مقصد کسی دوسرے ملک پر جارحانہ کارروائی کرنا ہرگز نہیں ہے، عبوری لیڈر شپ کونسل نے بھی پڑوسی ممالک کے خلاف کسی قسم کے حملے یا میزائل آپریشن کی اجازت دینے سے صاف انکار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران صرف دفاعی اقدامات کرے گا اور پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی نہیں ہوگی جب تک کہ ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے، اگر کسی ملک کی سرزمین سے ایران پر براہِ راست حملہ کیا گیا تو اس کے جواب میں کارروائی کی جائے گی۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ ملک دشمن کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا اور کسی بھی جارح کو ایرانی عوام کی مزاحمت کے سامنے ناکام ہونا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر کے اس اعلان کے چند ہی لمحوں بعد دوحا میں ایک دھماکے کی شدید آواز سنی گئی جس کے فوری بعد سیکیورٹی الارم فعال ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے خطے میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے تھے۔ مسعود پزشکیان کے اس بیان کو خطے میں تناؤ کم کرنے اور پڑوسی ممالک کو اعتماد دلانے کے ایک سنجیدہ اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے امکانات کم کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے