ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان،امریکا اسرائیل کے خلاف ہزاروں افراد کا مارچ

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہزاروں شہریوں نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی غیر قانونی جارحیت کے خلاف امریکی سفارت خانے پر مارچ کیا۔مظاہرین نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ بند کرنے اور امریکا،اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھی جنگ مخالف مظاہرہ ہوا جہاں شہریوں نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی۔

مظاہرین نے شہر کے مرکزی حصوں میں مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔

 مظاہرین نے جنگ کے خاتمے اور سفارتی مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔جرمنی ، ا سپین اور فرانس میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

امریکا کے اندر بھی جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ واشنگٹن، نیویارک اور لاس اینجلس سمیت متعدد بڑے شہروں میں ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی بند کی جائے۔

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں بھی جنگ کے خلاف ایک مظاہرہ ہوا، تاہم پولیس نے اسے جلد منتشر کر دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں