English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا، جنوبی کوریا بحری مشقیں: شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے

القمر

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے دوران   سمندر میں 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

عالمی میڈیا تفصیلات میں جنوبی کورین فوج کی جانب سے جاری بیان کےمطابق شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریباً 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلو میٹر تک پرواز کی۔

جنوبی کورین فوج کا کہنا ہےکہ  یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف داغےگئے۔

جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق انہوں نے ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا جو جاپان کے خصوصی معاشی  زون کے باہر گرا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا  کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بیان میں کہا ہےکہ یہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغےگئے۔

گزشتہ چند روز سے امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشقیں جاری ہیں اور انہوں نے اسےمحض دفاعی مشقیں قرار دیا ہے۔

یاد رہےکہ امریکی  فوج کے تقریباً  ساڑھے 28 ہزار فوجی اور لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرنز جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔

اس سے قبل  جمعرات کو جنوبی کوریا کے وزیر اعظم  نے واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تاکہ شمالی کوریا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کے طریقے تلاش کیے جاسکیں۔

ملاقات کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے