English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، میڈیکل ٹیم رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی

القمر

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم کی ٹیم جیل پہنچی اور بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق میڈیکل ٹیم کو جیل کے ہسپتال عملے کی جانب سے مکمل تعاون حاصل رہا۔ معائنہ مکمل ہونے کے بعد تمام ڈاکٹرز واپس چلے گئے اور اب وہ اپنی طبی رپورٹ مرتب کریں گے۔ رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کی جائے گی، جس میں یہ سفارش بھی شامل ہوگی کہ آیا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنہ قانونی اور طبی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا اور رپورٹ کے نتائج کے بعد ہی مزید طبی کارروائی یا اسپتال منتقلی کے فیصلے کیے جائیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے