English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

القمر

بلوچستان کے شہر جھٹکے چمن اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چمن سے لگ بھگ 120 کے فاصلے پر واقع تھا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ مختصر رہا اور یہ چند لمحوں تک ہی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اب تک کسی ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں، افواہوں سے گریز کریں اور آفیشل ذرائع سے فراہم کی جانے والی  معلومات پر ہی انحصار کریں، زلزلے کے بعد ہنگامی احتیاطی تدابیر اختیا کریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی گہرائی تقریباً 12 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے لگ بھگ 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے