English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا

القمر

تہران : ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات یا جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، ایسے بیانات حقیقت کے منافی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر کے دفتر کے کمیونیکیشنز و انفارمیشن کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے بھی واضح کیا کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ملک کی سلامتی کے دفاع اور مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے ایران اپنی پوزیشن پر قائم ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کے مبہم یا گمراہ کن بیانات پر توجہ نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اپنی مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم، ثابت قدم اور متحد ہے، امریکا اور اسرائیل حملہ کرکے افسوس کا اظہار کررہے ہیں، جس کے لیے وہ بار بار ہمارا نام استعمال کرکے مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نئی حکومت کے صدر نے امریکا کو جنگ بندی کی درخواست کی ہے، تاہم ایران نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور اپنی پالیسی میں کسی تبدیلی کی تردید کی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے