English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 لبنان جنگ بندی کے بعد اسرائیل میں ہنگامی پابندیاں ختم، معمولاتِ زندگی بحال

القمر

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں عائد ہنگامی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد معمولاتِ زندگی بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عوامی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب ملک بھر میں مکمل سماجی اور معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت تعلیمی ادارے، دفاتر، کاروباری مراکز اور دیگر عوامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں گی، جس سے شہری زندگی میں استحکام کی واپسی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے سرحدی یا فرنٹ لائن علاقوں میں فی الحال کچھ احتیاطی اقدامات برقرار رکھے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں عوامی اجتماعات کی حد عارضی طور پر ایک ہزار افراد تک مقرر کی گئی ہے جبکہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پابندیاں بھی ہفتے کی شام تک ختم کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ راکٹ اور ڈرون حملوں کے خطرات کے پیش نظر اسرائیل نے سخت ہنگامی پابندیاں نافذ کر رکھی تھیں۔ ان پابندیوں کے تحت اسکول بند کر دیے گئے تھے، عوامی اجتماعات پر سخت قدغن تھی اور متعدد کاروباری و سماجی سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔

اگرچہ جنگ کے دوران کچھ علاقوں میں مرحلہ وار نرمی دی گئی تھی، تاہم 28 فروری سے شروع ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک بھر میں مکمل سطح پر پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے