English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی بحری قوت کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: سپریم لیڈر

القمر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح فوج، بالخصوص بحریہ ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے اور دشمنوں کو مزید نقصان پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ایرانی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دیگر فورسز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور مختلف محاذوں پر سرگرم عمل ہیں، ایرانی فوج نے اپنے مخالفین کی کمزوریوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے اور اپنی سرزمین، سمندر اور قومی پرچم کے دفاع کے لیے ہر سطح پر مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مزید مستحکم اور مؤثر بنا رہا ہے، ایرانی ڈرونز کی کارروائیاں تیز رفتار اور مؤثر انداز میں دشمن اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ بحریہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے میڈیا سے گفتگو میں امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مبینہ ناکہ بندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران کا دفاعی مؤقف نہ صرف اپنے ملک بلکہ پورے خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے، اور تہران کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے